متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیاا مگر اس کے لیے بھی انھوں نے عوام سے رجوع کیا تو عوام نے انہیں ایسے سوشل میڈیا صارفین سے سیاسی مشورے مانگنا شروع کردیئے ہیں اور اب کی باراپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’انہیں اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے ؟ ایک اور پوسٹ میں حریم شاہ نے سوال کیا کہ میری سیاسی پارٹی کا انتخابی نشان کیا ہونا چاہیے اور اس پر بھی انٹرنیٹ صارفین کے تبصروں اور مشوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔بعض افراد نے ایسے پارٹی کے ایسے نام ،نشان اور منشور تجویز کیے جو میڈیا پر بیان بھی نہیں کیے جاسکتے
۔حریم شاہ کے اس سوال پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی دل کھول کر مشورے دیئے اور ایک صارف تو سب پر بازی لے گئیں کیونکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ ’آل لیک پارٹی‘ نام رکھیں۔اسی طرح ایک صاحب نے پاکستان لیڈرشپ موومنٹ نام کا مشورہ دیا تو کسی نے ’تحریک عورت پارٹی‘ اور کسی نے مجرہ ڈانس پارٹی رکھنے کی تجویز دی۔