حج پر جانے والی 10 بزرگ خواتین کی مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات

مریم نواز جب عید الفطر پر دارلامان گئیں تھیں تو وہاں پر موجود چند بے بس اور بے سہارا خواتین نے ان سے حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر مریم نے ان کو حج پر بھیجنے کا وعدہ کیا تھا -اب ان خواتین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مدینہ بھجوانے کی تیاری کی جارہی ہے -وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دارالامان میں مقیم 10 خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی، نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ملنے پہنچے۔ ۔مریم نواز کی ہدایت پر 10 بزرگ خواتین کےلیے حج کے انتظامات کیے گئے، بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا اور دعائیں دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بزرگ خواتین ہماری ماں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، ان کو کوئی تکلیف نہ ہو۔آپ نے پاکستان کےلیے بہت سے دعائیں کرنی ہے، اللّٰہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے، اللّٰہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی، آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی، حج پر جانے والے پاکستان کےلیے دعائیں کریں، اللّٰہ ملک کی خیر کرے۔ نواز شریف نے یہاں بھی وہی بات کی ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی۔بزرگ خواتین مریم نواز اور نوازشریف سے ملاقات میں آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے ن لیگی صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بہت سی دعائیں دیں۔عافیت میں رہائش پذیر 10 خواتین، انچارج اور معاون 21 روز کےلیے حکومتی خرچ پر سعودی عرب جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تمام خواتین کو احرام، سوٹ اور زاد راہ پیش کیا گیا۔

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ

نو مسلم داوؤد کم نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا