16

IMAGE SOURCE : Daily Ausaf

IMAGE SOURCE : The Current
پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے شہر جلال پور بھٹیاں میں ایک شخص کو اپنی پہلی بیوی کی رضامندی کے بغیر
دوسری شادی کرنے پر جرمانہ لگایا گیا اور چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں میں ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک شخص کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا
اور اپنی پہلی بیوی کی رضامندی کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
اس شخص کو جیل میں ڈال دیا گیا جب اس کی پہلی بیوی نے

جوڈیشل مجسٹریٹ جلال پور بھٹیاں کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی
۔ عدالت نے الزامات درست ثابت ہونے کے بعد چھ ماہ قید کی سزا سنائی اور دوسری شادی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔