24
بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کو آج دہشت گردوں نے پھر نشانہ بنا ڈالا -آج جے یو آئی ایف کو اس کا ٹارگٹ بنایا گیا -جے یو آئی ایف کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دفتر کے باہر ہوا ہے۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلعہ سیف اللہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے۔اس طرح 2 دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے –