جی ڈی اے کا کل پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جس نے انتخابات سے قبل نون لیگ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا 8فروری کے نتائج آنے کے بعد حکومت سے سخت نالاں ہیں، ان کے سربراہ پیر پگارہ نے اپنے خطاب میں عمران خان کو مقبول ترین لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ملک کے انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تھی انہیں ہروایا گیا – ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو پہلے ہی بتادیا گیا تھا کہ اگر جی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑو گے تو قومی اسمبلی کیایک سیٹ نہیں ملے گی اور پھرایسا ہی ہوا بھی تھا جس پر جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں نے فراڈ الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومتوں کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کل (اتوار کو) سندھ بھر میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں کیا۔ اس موقع پر سید زین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سردار عبدالرحیم، مسرور سیال، سید جلال شاہ جاموٹ، مظہر راہوجو، بیرسٹر حسنین مرزا، نند کمار، راجا اظہر، عبدالرزاق راہموں، ارباب انور، انجینیر عبدالکریم شر، خواجہ نوید امین سمیت دیگر موجود تھے ۔

سید صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کے ہوچکے لیکن ابھی تک الیکشن کے نتائج آرہے ہیں مینڈیٹ کسی کا اور کام کسی کے آیا ان الیکشن میں ووٹ نہیں نوٹ کام آیا ہم اور ہمارے تمام اتحادی اس بوگس الیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے قائم کی گئی حکومت کے خاتمے تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی جب تک یہ ناجائز حکومت گھر واپس نہیں چلی جاتی ہم میدان عمل میں رہیں گے عوام کے ووٹوں کا ہم نے تحفظ کرنا ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی