جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب

جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہو ئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا اپنی تقریر میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، انتہائی لگن، قربانی کے جذبے سے شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔ اس تقریب میں پاکستان کے لیے قربانیاں اور خدمات پیش کرنے والے جری افسران اور جوانوں کو میڈلز ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے تمغے ان کے اہلخانہ نے وصول کئے،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کئے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں،قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،ہمارے شہدا در حقیقت قوم کیلئے امیداور استقامت کی کرن ہیں۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب