جیو سندھ سرکار : سیلاب زدگان کے لیے پاک انگلینڈ میچ میں فری انٹری

سندھ سرکار نے سیلاب متاثرین کو خوش کرنے کے لیے ایک دلچسپ فیصلہ کیا ہے سیلاب سے متاثرین کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے لطف اندوز ہونے کا موقع دیدیا ، پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے دوران سیلاب متاثرین کیلئے انٹری بالکل مفت کر دی گئی ۔

سپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ ڈئی آئی جی مقصود میمن نے بتایا کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی اجازت سے سیلاب متاثرین کیلئے سٹیڈیم میں انٹری فری کر دی گئی ہے ، سیلاب متاثرین میچ دیکھنا چاہئیں تو 15 پر کال کریں ہم انہیں سٹیڈیم تک لے جائیںگے ، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کریں گی اب جس کے گھر مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہوں وہ میچ دیکھنے سٹیڈیم جائے بڑا مضحکہ کیز لگتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنے سیلاب زدگان یہ میچ دیکھنے میدان کا رخ کرتے ہیں ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔سیریز کے ابتدائی4میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری 3میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کررہے ہیں مگر انجری کے سبب وہ دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے ان کے ان فٹ ہونے کے باعث اب ان کی جگہ نائب کپتان معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی