کرکت میں سب سے مشکل کام فاسٹ باؤلنگ کرنا ہے کیونکہ فاست باؤلرز کو برے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ چند سال بعد ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزا زدو سپنروں مرلی دھرن اور شین واٹسن کے پاس ہے -مگر آج انگلش فاسٹ بالر نے دنیا کو حیران کردیا جب پتہ چلا کہ انھوں نے 700 وکٹوں کا مائل سٹون حاصل کرلیا ہے -انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ 7 سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز سنگ میل عبور کیا۔ انھوں نے یہ اعزا زبھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے اپنے نام کیا ۔جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بھی بن گئے ۔اس سے قبل سپنرز متیھا مرلی دھرن نے 800 جبکہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔انہین شین وارن کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 8 وکٹین درکار ہیں