جیل انتظامیہ نے کپتان کی سائیکل کو اندر لانے سے روک دیا ؛وجہ کیا بنی؟

گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی سے جیل میں ملاقات کی جس میں انھوں نے خان کے کیس کی سماعت کرنے والے جج سے ایکسرسائز کے لیے سائیکل کا مطالبہ کیا تھا جس پر جیل انتظامیہ کو حکم دیا گیا تھا کہ انہیں جیل میں سائیکل مہیا کی جائے -مگر آج اس پر بھی مسئلہ پیدا ہوگیا – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائیکل جیل پہنچا دی گئی مگر سپرنٹنڈنٹ نے اندر لے جانے سے منع کر دیا۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی مگر جب اسے اندر لے جانے کی کوشش کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی آرڈر ابھی ان تک نہیں پہنچا۔ اس پر عمران خان کے وکلاء نے کہا کہ عدالتی آرڈر کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائیکل مہیا کرنے سے متعلق درخواست منظور کی جس پر پی ٹی آئی وکلاء سائیکل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔امید ہے کہ آج کپتان کو اپنی پسندیدہ ایکسرسائز مشین مل جائے گی اور وہ جیل میں باقاعدگی سے ورزش کرپائیں گے –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز