جیالوں کا فوج مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے گھر کے گھیراؤ کا فیصلہ؟

نواز شریف کے خاندان پر شدید تنقید اور عمران خان کی شخصیت اور پالیسیوں کی مسلسل حمایت اور میڈیا پر آکر بیانات دنیے سے پیپلز پارٹی بہت ناراض ہے اور اب جب انھوں نے آرمی چیف کے خلاف کھل کر بات کی تو پارٹی کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا اور اب وہ کسی حد تک بھی جانے کو تیا ر ہیں اسی سلسلے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے عمران خان کی حمایت کرنے اور پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی پنجاب نے سینئر قانون دان اور پارٹی کے بانی رہنما اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلافورزی پر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ پارٹی سے سینئیر رہنما انہیں پیپلز پارٹی میں نہیں دیکھنا چاہتے -کیونکہ ان کے رینک اور پائے کا کوئی بھی سیاست دان پارٹی میں موجود نہیں ہے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرار داد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جا رہی ہے جس کے بعد پارٹی کے لوگ اتوار کے روز اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ بھی کریں گے ۔اب دیکھتے ہیں کہ اعتزاز احسن اس پر کیا ری ایکشن دیتے ہیں -مگر اعتزاز احس نے پائے کا ایک بھی سیاست دان پیپلز پارٹی کے پاس نہیں ہے اور یہ بات کا اعتزاز احسن کو اچھی طرح علم ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی