حبا فواد کے اپنے دیور پر سازش جیسے الزامات کے بعد اب فواد کے بھائی اور حبا چوہدری کے دیور کا بیان بھی سامنے آگیا ہے -سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ فواد الیکشن لڑیں گے،حبامیری بڑی بہن ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گھر کے معاملات گھر میں حل کریںگے ۔
لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد کس نشان پر الیکشن لڑیں گے یہ سرپرائز ہے ابھی نہیں بتا سکتے، یہ فیصلہ بعد میں ہوگا۔فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان ہیں ،پریشانی میں انہوں نے کوئی بات کی ہے،وہ میری بڑی بہن ہے۔اب وہ کس پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے یہ تو فیصل ہی جانتے ہین مگر فواد چوہدری ماضی میں بھی عمران خان کے دور حکومت میں نون لیگ کے تخٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظیار کرچکے ہین یہ بات کئی مرتبہ میڈیا پر نون لیگ کے رہنما بیان کرچکے ہین -مگر ززیادہ امکان یہی ہے کہ وہ یا آزاد یا پھر اے پی پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے -تاہم انھوں نے ابھی تک تحریک انصاف کے ساتھ بھی رہنے کے اشارے دیے ہوئے ہیں -مگر جس طرح وہ ایک ٹویٹ کرکے پارٹی سے الگ ہوگئے تھے اب تحریک انصاف میں ان کی واپسی بہت مشکل ہے –
جہلم سے میں نہیں میرابھائی فواد چوہدری ہی الیکشن لڑے گا ؛ فیصل چوہدری
27