جہانگیر ترین کی لندن روانگی : علا ج کیلئے یا ملاقات کیلئے

جہانگیر ترین نے اچانک انگلینڈ جانے کا پروگرام بنا لیا جس پر ایک بار پھر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ واقعی چیک اپ کے لیے برطانیہ جارہے ہیں یا نواز شریف سے ملاقات کیلئے ؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے اقدام سے قبل اپوزیشن رہنماؤں سے خفیہ ملاقات کرنے کے چند دن بعد لندن روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین ایک روز قبل طبیعت بگڑنے پر لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

دریں اثنا، لندن روانہ ہونے سے پہلے، جہانگیرترین نے ان کی حمایت کرنے والے قانون سازوں کو ایک پیغام بھیجا کہ وہ رابطے میں رہیں کیونکہ وہ صرف لندن میں میڈیکل چیک اپ کے لیے جا رہے ہیں ۔عون چوہدری، جو کہ جہانگیر ترین گروپ کا حصہ ہیں، نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما ایک ہفتے تک انگلینڈ کے شہر لندن میں قیام کریں گے، جہاں ان کا معمول کا چیک اپ ہوگا۔ جہانگیر ترین کو لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں طبیعت میں بہتری کے بعد ان کے گھر منتقل کر دیا گیاواضح رہے کہ جہانگیر ترین نے مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی حکومت کو عدم اعتماد کے اقدام کو ناکام بنانے کے لیے ان کا تعاون حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی چالیں خفیہ رکھی ہیں تو وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے کارڈ سینے کے قریب رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چالوں سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ اگلے انتخابات میں ایک سال باقی رہ جانے کے ساتھ ہی سڑکوں پر سیاسی مہم شروع ہوگئی ہے تاہم شیخ رشید نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ جہانگیر ترین سے راہیں بالکل جدا نہ کریں بلکہ ان کے ساتھ رابطے میں رہیں مگر عمران خان کہتے ہیں حکومت جاتی ہے تو جائے میں نے کسی کو این آر او نہی دوں گا خواہ وہ جہانگیر ترین ہی کیوں نہ ہوں- اب دیکھتے ہیں کہ جہانگیر ترین انگلینڈ میں نواز شریف سے ملتے ہیں یا نہیں اور ان کا ناراض گروپ کس پارٹی کا ساتھ دیتا ہے تھوڑا صبر کرلیں اس کام میں زیادہ دیر نہیں ہے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی