جہانگیر ترین کا پاکستان میں نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی کرنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے ولے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرلیااور ایک نئی پارٹی جس کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے اس میں تحریک انصاف چھوڑ جانے والے سیاستدانوں کی شمولیت کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں -جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے قیام کے مقاصد پورے نہیں کرسکی اور عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی جس کی وجہ سے استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی ہے۔

لاہور میں علیم خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد معاشی ترقی اور دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانا تھا، ہم نے نئے پاکستان کے خواب دیکھے تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جس کی وجہ سے آج استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھ رہےہیں، ہم عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ملک کی سیاست کو تبدیل کردیا ہے، مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کچھ شر پسندوں نے سرکاری املاک پر حملے کیے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں، ہماری پارٹی ان ٹوٹی امیدوں کو پھر سے بحال کرے گی، قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو دلیری سے مشکلات کا حل تلاش کر سکے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی استحکام پاکستان پارٹی لوگوں کے ووٹ بھی لینے میں کامیاب ہوتی ہے یا اس کا حشر بھی پاک سر زمین پارٹی کی طرح ہی ہوگا جسے ایک بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہیں مل سکی تھی جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کو ایک بار پھر ایم کیو ایم میں ضم کردیا تھا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی