جہانگیرترین کی جانب سے کے پی کے سیلاب زدگان کے لیے 1 کروڑ امداد کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اور ناراض رہنما جہانگیر ترین نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخوا  محمود خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے  مالی امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک کروڑ روپےکی امداد پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے،  سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں، سب کوبڑھ چڑھ کران کی مدد کرنی چاہیے -کے پی کی مدد کے اس اعلان کے بعد یہ امکانات بڑھ گئے ہیں کہ جہانگیر ترین اور عمران خان ایک مرتبہ پھر اکھٹے کنٹینر پر نظر آئیں گے کیونکہ چند روز قبل جہانگیر ترین کی شوکت ترین سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی