جہاز ذاتی ہو تو کسی سمت بھی موڑا جاسکتا ہے: جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے جمعہ کے روز کہا کہ ان کی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں سے پرانی اوردیرینہ دوستی ہے ایک ہوائی جہاز ہر سمت جا سکتا ہے

جہانگیر ترین سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کے حوالے سے دیے گئے عشائیے میں شریک تھے۔جب ایک رپورٹر کی جانب سے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان اختلافات کے پیش نظر تقریب میں اپنی موجودگی پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو ترین نے کہا کہ ان کی سعد رفیق کے ساتھ بہت پرانی دوستی ہے، جو ہمیشہ قائم رہے گی ۔

رپورٹر نے پھر پوچھا کہ کیا “طیارہ” جو خود پی ٹی آئی کے لیے ایک خوش بختی کا ذریعہ ہے – کبھی بھی اپنی سمت کو اپوزیشن کی جانب موڑ سکتا ہے – تو اس پر جہانگیر ترین مسکرانے لگے ۔ ایاز صادق نے مداخلت کرتے ہوئے رپورٹر سے کہا کہ آپ کے خیال میں وہ مسکرا کیوں رہے ہیں؟

بات یہ ہے کہ میں یہاں ایک شادی میں شرکت کرنے آیا ہوں، اس موقع کی خوشیاں بانٹنے کے لیے، ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے، انشاء اللہ، جو ہوگا، ہو گا۔ ” جہانگیر ترین نے جواب دیا -جب صحافی نے پھر یہی سوال دہرایا تو “

اس پرجہانگیر ترین نے زوردار قہقہہ لگایا اور کہا کہ جہاز ہر سمت جا سکتا ہے۔ ترین کے ساتھ کھڑے ایاز صادق نے ایک بار پھر رپورٹر سے کہا، وہ مسکرا رہے ہیں۔ رپورٹر نے پھر اپنی توجہ ایاز صادق کی طرف کراتے ہوئے پوچھا، “ایاز بھائی، کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح مسکراتے رہیں؟

اس ملاقات کے بعد بہت زیادہ امکانات یہی ہیںکہ جہانگیر ترین اگلا الیکشن شیر کے ٹکٹ پر لڑیں گے مگر ابھی ایک سال باقی ہے اور ایک سال میں حالات کیا ہوجائیں ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ پاکستان میں سیاست کا رنگ دنوں میں بدل جاتا ہے

Related posts

نریندر مودی نے خود کو بھگوان یا دیوتا سمجھنا شروع کردیا

لاہور میوزیم انتظامیہ نے عوام کے لیے انٹری ٹکٹ ختم کردیا ؛مفت سیر کریں

کپتان کا کیس لڑنے کی سزا ؛لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ