جھیل میں مقناطیس کی مدد سے اشیاء تلاش کرنے والے جوڑے کو خزانہ مل گیا

امریکا میں ایک جوڑا جیمز کین اور ان کی اہلیہ باربی اگوسٹینی مقامی پارک میں موجود چھوٹی سے جھیل میں مقناطیس کی مدد سے قیمتی اشیا کی تلاش کررہے تھے کہ قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی اور ان کے ہاتھ ایک صندوق لگا جس میں 1 لاکھ ڈالرز محفوظ تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز کین اور ان کی اہلیہ باربی اگوسٹینی نیویارک میں مقناطیس کی مدد سے پانی کے اندر کھوج کررہے تھے اسی دوران انہیں ایک صندوق ملا جس کو ایسے پیک کیا گیا تھا کہ اس کے اندر پانی داخل نہ ہوسکے

جیمز کین اور باربی اگوسٹینی نے مقامی خبروں کو بتایا کہ وہ کوئینز کے فلشنگ میڈوز کورونا پارک میں تھے جب ان کی رسی کے سرے پر لگا ہوا مقناطیس پانی میں کسی بھاری چیز پر ٹکرایا۔اور مقناطیس اس صندوق کے ساتھ چپک گیا جس پر انھوں نے اس صندوق کو احتیاط سے پانی سے باہر نکالا تو ان کی تقدیر ہی بدل گئی جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں پانی سے کوئی چیز ملی ہو وہ اس سے پہلے کئی بار پانی سے مختلف اشیاء نکالتے تو رہے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں 1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق ملا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کی حالت بتارہی ہے کہ یہ کئی سالوں تک پانی میں ڈوبے رہے ہیں –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی