جھوٹے مقدمات پہلی پیشی پر ختم کریں ؛ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور میں سابق چیف جسٹس امیر حسین بھٹی کی جگہ ملک شہزاد نے چیف جسٹس لاہور کی کرسی سنبھالی ہے -اسی حوالے سے انھوں نے عوام کو فوری انصاف کی یقین دہانی کے لیے کچھ وعدے اور کچھ اعلانات کردیے ہیٰں -چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد کی زیرِ صدارت پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جھوٹی اور بے بنیاد مقدمہ بازی کو پہلی پیشی پر ختم کیا جائے گا۔دورانِ اجلاس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ویڈیو لنک سماعت کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد مقدمہ بازی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی افسران زیادہ سے زیادہ وقت عدالتوں میں گزاریں گے، انھوں نے اپنے ججز کو خبردار کیا کہ چیمبر میں بیٹھے رہنے والے عدالتی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے نصاب کو بہتر اور آسان بنایا جائے گا، اچھی کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی، جبکہ ضلعی عدلیہ میں اسٹاف کی کرپشن روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل افسران کی بروقت حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جائے گا، پنجاب بار کونسل کے ساتھ مل کر ہڑتال کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی تالہ بندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، توہین عدالت اور تالہ بندی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ پرانے مقدمات کے فوری فیصلوں کیلئے اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔اگر ان فیصلوں پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو لوگوں کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے اب دیکھیں گے کہ آنے والے چند مہینوں میں لاہور ہائی کورٹ کیا ایکشن لیتی ہے -کیونکہ اس سے پہلے اسی ہائی کورٹ کے حوالے سے بہت سے الزامات ٹی وی پر بیٹھ کر سیاست دان لگاتے رہے ہیں –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم