جھوٹے الزامات پر ایس ایچ او نے عدالت میں شیخ رشید کی شکایت لگادی

تھانہ آبپارہ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے سامنے شیخ رشید کی شکایت لگا دی ۔نجی ٹی وی چکی خبر کے مطابق تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او نے شیخ رشید کی موجودگی میں جذباتی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں روزے اور وضو میں ہوں حلفاً کہتا ہوں منشیات فروش نہیں ،شیخ صاحب بار بار میڈیا پر آکر کہتے ہیں، میں منشیات فروش ہوں ،شیخ صاحب کے الفاظ سے میری ہتک عزت ہوئی، بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ رشوت لیتے ہیں ، پاپا آپ منشیات بیچتے ہیں؟۔

 

 

شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں بھی روزے سے ہوں ، میرا سامان، ٹیلی فون انہوں نے نہیں دی -جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ آئی جی ہو سپاہی یا کوئی بھی، ہمارے لئے قابل احترام ہے،اگر کسی نے کام ٹھیک نہ بھی کیا ہو تو بھی میں اہلکار کو عزت سے بلاتا ہوں۔عدالت نے ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ تحریری لکھ کر دیں جو بھی ہوا قانون خود دیکھ لے گا،ایس ایچ او نے کہاکہ میں تحریر بھی لکھ کردوں گا اور اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی دوں گا۔

 

 

وکیل شیخ رشید نے کہاکہ ان سے یہ بھی پوچھ لیں کیا کوئی جونیئر اس طرح ایس ایچ او بن سکتا ہے،عدالت نے کہاکہ اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں تو آپ الگ سے درخواست دے سکتے ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاشیخ صاحب !آئندہ ایسی بات نہیں کریں گے ، شیخ رشید نے عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں آئندہ ایسی بات نہیں کروں گا۔ایس ایچ او نے عدالت میں کہا کہ اور جو پہلے کی، اس پر معذرت کریں گے؟شیخ رشید نے عدالت کے سامنے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پہلے جو ہو گیا وہ ہو گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے