جھوٹا پروگرام کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

مبشر لقمان جو اپنے سخت جملوں اور جارحانہ رویوں کے سبب اکثر خود کو مشکل میں ڈالتے رہتے ہیں ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئے اس بار ان کو عدالت کی جناب سے مصیبت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے -مبشر لقمان نے 2018 تک نون لیگ پر سینکڑوں پروگرام کیے اور ان کی خوب پگڑیاں اچھالی تھیں اسی میں انھوں نے دیانیال عزیز کے والد پر بھی ازام تراشی کیتھی جس پر ان کے خلاف ہتک عزت کامقدمہ قائم کیا گیا تھا -آج اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

 

 

وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا جس میں آج قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل