جھنگ کے محکمہ صحت کے ملازمین فرض شناسی میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے
بی بی عابدہ حسین اور فیصل صالح حیات کی وجہ سے جانے والےگاؤں شاہ جیونہ میں شادی
کے روز دولہا کے گھر محکمہ صحت والے پہنچ گئے اور دولہا سے ویکسین کی رپورٹ مانگی
تو دولہا نے بتایا کہ اس سمیت گھر میں موجود کسی بھی شخص کو بھی کرونا ویکسین نہیں لگی ہے
جس پر کرونا ویکسین لگانے والی ٹیم نے دولہا سمیت سب باراتیوں کو باری باری کرونا کی دوز لگائیں
IMAGE SOURCE: khabarbaasar
اور پھر دولہا کو دلہن کے گھر جانے کی اجازت ملی
یوں دولہا بھائی نے دلہن کے حصول کے لیے یہ قربانی بھی دے ڈالی
اس خبر کی پورے جھنگ میں شہرت ہوگئی اور اب ہر دولہا سب سے پہلے خود کو ویکسین لگوارہا ہے