جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو پر غیرت کے نام پر جان سے مار دیا

جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا۔پاکستان میں خواتین کے ساتھ ظلم ہونا دہائیوں سے جاری ہے -اس سلسلے میں ہمارے علماء کا فرض ہے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ لوگ علماء کی بہت غور سے سنتے ہیں

پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جب پولیس اس لڑکی کے پاس پہنچی تو وہ بری طرح جھلس چکی تھی مگر وہ بیان دینے کی حالت میں تھی – ظلم کی ماری لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا۔تام بعد میں وہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لا کر اس جہان فانی سے کوچ کرگئی -پاکستان کے چھوٹے شہروں میں غیرت کے نام پر اس طرح کے ظلم ہوتے رہتے ہیں اگر حکومت ان لوگوں کو سزا دےتو اس طرح کے جرائم کو روکا جاسکتا ہے -کیونکہ ایسا قتل پورے خاندان کو تباہ و برباد کردیتا ہے -ایک شخص دنیا سے چلا جاتا ہے اور دوسرے قید میں -اور معاشرے میں اس خاندان کو بھی نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی