جھنگ، ٹوبہ روڈ پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس تحقیقات کررہی ہے مگر ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ حادثہ تھا یا کوئی تخریبی کاروائی –
انتہائی افسوسناک خبر
پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی اے میجر سرور کے اکلوتے بیٹے میجر عدنان سرور اب ہم میں نہیں ریے جھنگ اپنے دفتر میں موجود تھے کہ کمرہ میں دھماکہ ہوا اور جل بسے ان کا آبائی علاقہ کسووال چیچہ وطنی 39/14 ایل ہے جہاں کل ان کا نماز جنازہ ادا کیا جاۓ گا۔ pic.twitter.com/avSZtDtZoC— Shehroz Jutt (@JuttGgg4) August 10, 2023
پولیس کے مطابق دھماکے کس چیز سے ہوا اس نوعیت کا تعین کر رہے ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والا سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور کا بیٹا میجر ریٹائرڈ عدنان سرور ہے۔1122 عملہ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، کالر کی اطلاع کے مطابق گھر میں میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کمپنی تھی جس کے آفس میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ کے باعث آگ لگ گئی اور ایک شخص جھلس گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ مرھوم کی میت چیچہ وطنی منتقل کی جارہی ہے جو ان کا آبائی علاقہ ہے –