جھارا سے دنگل کرنے والے جاپان کے نام ور پہلوان اینوکی انتقال کر گئے

جاپان : 16 مرتبہ ریسلنگ کے ورلڈ چیمپین رہنے والے �عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، انوکی عرصہ سے خرابی صحت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے انوکی ان خوش نصیب ترین افراد کی لسٹ میں شامل ہیں جنہیں 1990 میں اسلام قبول کرکے مسلمان ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ۔

جاپان کی پہچان اینوکی کی وفات پر ملک کے عوام سوگ کے عالم میں ہیں ۔ اینوکی کی پاکستان میں مقبولیت اس وقت ہوئی جب وہ پاکستابن کے اس وقت کے نامی گرامی ریسلر کے ساتھ مقابلے کے لیے پاکستان آئے اور ان کی ریسلنگ کو ٹی وی پر دکھایا گیا -1979 میں پاکستان کے جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں بھی مقبول ہوئے ، اینوکی پاکستانی عوام سے محبت رکھتے تھے یہی وجہ تھی کہ جھارا پہلوان کی وفات کے بعد اینوکی نے جھارا کے بھتیجے کو اپنی نگرانی میں تربیت دی ۔

عراق امریکہ جنگ کے دوران صدام حسین سے ان کا میل جول بڑھا اور صدام حسین ان کے قریبی دوستوں میں شامل ہوگئے ۔ صدام حسین کی دعوت پر ہی انہوں نے اسلام قبول کیا جس کے بعد انھوں نے اپنا نام محمد حسین اینوکی کرلیا ۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی