جڑانوالہ میں مزہب کے نام پر لوگوں کو اشتعال دلوانے والا مرکزی ملزم گرفتار

مزہب اسلام کے نام پر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا -اور جڑانوالہ میں لوگوں کو اشتعال دلوانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا -ملزم نے جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کر کے عوام کو اشتعال دلا کر اکٹھا کیا اور کئی گرجا گھروں کو آگ لگوادی تھی ۔

پولیس نے ملزم یسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے حراست میں لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کو جمع ہونے کیلئے اعلان کر رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملنے والی ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ 100 سے زیادہ مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے –

Related posts

شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابط

جنسی درندوں کو 10 سے 15 سال قید میں رکھنےکا فیصلہ ہوگیا

تشدد کی شکار خواتین کیلیے مخصوص ہیلپ لائن نمبر متعارف کروانےکا فیصلہ