جڑانوالہ ؛ پسند کی شادی سے انکار پر بیٹی نے باپ کی ہی جان لے لی

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے دلخراش واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک جا تا ہے پاکستان میں بیٹیوں کی باپ سے محبت کی مثالیں دنیا میں دی جاتی ہیں مگر آج فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں 2 بیٹیوں نے بےحسی اور بے شرمی کی انتہا کردی انھوں نے اپنی آغوش میں پال کر جوان کرنے والے باپ کا خاتمہ کردیا

مقتول محمد اسلم کو اس کی سگی بیٹی نے تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔ شازیہ نامی ملزمہ ماجد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس میں اس کا باپ رکاوٹ تھا۔ اس نے باپ کے قتل کی واردات میں نہ صرف خود یہ کام کیا بلکہ اس گناہ میں اپنی بہن نازیہ کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا۔

مقتول 2اگست کی رات گھر کے باہر سو رہا تھا جب دونوں بہنوں نے یہ لرزہ خیز ورادات کی ۔ پولیس نے تین ہفتے کی تحقیقات کے بعد بالآخر اس قتل کا معمہ حل کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کی دو بیٹیاں اور ان کا ایک وہ ساتھی ہے جس کے ساتھ شازیہ شادی کرنا چاہتی تھی ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی