جو کرنا ہے کرلو؛ الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے : شہباز شریف

عمران خان کے فوری الیکشن کا مطالبہ حکومت نے رد کردیا اور اعلان کردیا کہ ہماری حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ایم کیو ایم پی کے خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ حکومت ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرٹیکل 63 اے پر فیصلے اور پنجاب میں اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہر فیصلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اسے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دیا۔میٹنگ میں شریک عہدیداروں نے کہا کہ اتحادی شراکت داروں نے حکومت کی اقتصادی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کو حتمی شکل دینے کی بھی سفارش کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی