جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ منسلک ہیں وہ الیکشن لڑیں گے؛نگران وزیراعظم

نگران وزراعظم انوارالرحق کاکڑ نے میڈیا پر آکر ایک بار پھر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پی ٹی آئی بھی اس بار الیکشن کا حصہ ہوگی -پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگے گی مگر کوئی بھی ان کی اس بات پر اس وقت تک یقین نہیں کرے گا جب تک الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو بلے کے نشان کے ساتھ ساتھ ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دے دیتا –
نگران وزیراعظم نے کہا کہ جتنا آپ بے چین ووٹ ڈالنے کیلئے ہیں اتنا میں بھی ہوں،الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا ایک پروسیجر ہے،مناسب نہیں کہ ہم ان کو بتائیں کب الیکشن کرائیں گے یہ کام الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے -،ہم اپنے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف وفد 2نومبر کو پاکستان آ رہا ہے،ہم نے اپنے ٹارگٹ پورے کئے ہیں،ریاست میری ذاتی ملکیت نہیں ہے،جو بھی شخص آئے گا وہ پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھے گا۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے پر اپیل میں جارہے ہیں۔

نگران وزیراعظم کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی،جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ منسلک ہیں وہ الیکشن لڑیں گے،اس سے زیادہ کیا لیول پلئینگ فیلڈ ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کسی کو انتخابی نشان جاری نہیں کر سکتی ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی