جو خان صاحب نے اپنے ملک کیلئے کیا، قائداعظمؒ کے بعد کسی نے نہیں کیا؛علیمہ خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر بہن علیمہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے قوم اور پاکستان سے وفاداری کا حق اداکردیا -انھوں نے پاکستانی قوم سے خان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا –
علیمہ خان کاکہناتھا کہ خان صاحب کے ساتھ ظلم کیا گیا،اللہ دیکھ رہا ہے ، اللہ ان پر بہت برا وقت ڈالے گا،آپ دیکھیں گے ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ساری پاکستانی قوم نے دیکھا کہ آج انہیں کس طرح دھکے دیتے ہوئے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا گیا –

 

 

 

علیمہ خان نے کہاکہ ابھی لوگ نہیں نکلے تو پھر کبھی نہیں نکلیں گے،خان صاحب نے پاکستان کیلئے اپنا حق ادا کردیاہے،جو خان صاحب نے اپنے ملک کیلئے کیا، قائداعظمؒ کے بعد کسی نے نہیں کیا۔

ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں پر بدعنوانی کے مقدمات تھے،وہ تو اب بھی لندن میں بیٹھے ہیں، انہیں تو کسی نے نہیں پکڑا،علیمہ خان نے کہاکہ یہ بزدل لوگ ہیں یہ کب سے پکڑنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کو ہمت نہیں ہورہی تھی ، جو انہوں نے کیا ہے ان کو پتہ چلے گا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے،ابھی تو خان صاحب نے لوگوں کو تحمل کا کہا ہے اگر لوگ بپھر گئے تو پھر یہ کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے