جن اہم جوڑوں نے مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا ان میں طلاق ہی ہوئی ؛حرا مانی

حرامانی شائید پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کو فلم ایوارڈ سے زیادہ شادیوں اٹینڈ کرنے کا شوق ہے -اس کے بار ے میں وہ خوشی کا اظہار بھی کرتی ہیں کہ ان میں یہ عادت ہے – معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ جس شوبز کے جوڑے نے انہیں اور مانی کو نظر انداز کیا اور اپنی شادی پر نہیں بلایا بعد میں ان کی طلاق ہی ہوئی ہے۔

 

چلبلی اداکارہ حرا کاایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ جس میں جب ان سے سوال کیا جاتا ہے اگر آپ کو آسکر ایوارڈ میں جانا ہو اور اسی دن ایک شادی کی تقریب میں بھی جانا ہو تو آپ آسکر کو چھوڑ کر شادی میں جانا پسند کرتی ہیں‘ جس پر حرامانی نے بتایا مجھے شادیوں میں جانے کا بہت شوق ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے ماضی میں اپنے ہی شوبز کی مشہور شخصیات سے اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ آپ لوگ مجھے شادیوں میں کیوں نہیں بلاتے تاہم اداکارہ نے کہا میں ان لوگوں کے نام ہرگز نہیں لوں گی کیونکہ جنہوں نے مجھے شادیوں میں نہیں بلایا آج وہ شادیاں قائم ہی نہیں رہیں یعنی کہ ان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔حرامانی نے اپنی شادی کے بارے میں بھی ایک پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے اپنی دوست کے ہونےوالے شوہر مانی سے شادی کی ہے مگر پھر وہ بشریٰ انصاری کے ایک پروگرام میں اپنی ہی بات سے مکر گئی تھیں جس پر انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی