لاہور کی ایک احتساب عدالت نے پیر کو جنگ جیو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو 30 سال قبل ہونے والے جائیداد کے لین دین سے متعلق کیس میں بری کردیا۔
احتساب عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق ملزمان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اس لیے تمام ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔