جنوری میں پاناما سے بڑا سکینڈل آنے کا امکان ؛ 19 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ

ایک طرف پاکستان میں الیکشن کی تیاری ہورہی ہوگی تو دوسری جانب 19 ارب ڈالر بیرون ملک بھیجنے کا شور اٹھے گا جس کے بعد لوگ پانامہ سکینڈل کو بھول جائیں گے اب اس میں تحریک انصاف ملوث ہوگی یا پھر پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم ابھی اس بارے میں عوام کو تو نہیں پتہ البتہ آج سے ان لوگوں کی نیندیں اڑنی شروع ہوجائیں گی جو یہ پیسہ ملک سے باہر بھجواتے رہے –
آف شور اکاؤنٹس میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بڑی رقمیں پاکستانیوں کی ملکیت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جنوری میں پاناما سے بڑا سکینڈل آنے کا امکان ہے۔ گلوبل ٹیکس کمیشن رپورٹ جاری کی گئی ہے جس ٹیکس چوری سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانیوں کے 19 ارب 20 کروڑ ڈالر آف شور اکاؤنٹس میں موجود ہیں۔ پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں نے بڑی رقمیں سوئس بینکوں میں منتقل کیں۔

میڈیا رپورٹ میں مالیاتی ماہر کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاناما لیکس میں جن 475 افراد کے نام آئے تھے انہوں نے ایمنسٹی سکیموں سے فائدہ اٹھا کر سارا بلیک پیسہ وائٹ کروا لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری میں بڑا غلغلہ مچے گا، پاناما سے بڑا سکینڈل بس آیا ہی چاہتا ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے