پاکستانی حالات اس وقت کتنے مخدوش ہیں اس کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپریل 2022 کے بعد سے ملک چھوڑنے والے افراد کی تعداد لاکھوً ں میں پہنچ گئی ہے -اس میں غریب ترین پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ بھی بڑی تعداد میں شامل ہے -9 ماہ میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟ اس حوالے سےحیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں ۔ رواں سال 2023 کے پہلے9ماہ کے دوران 630,000 سے زائد پاکستانی روزی روٹی یا بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں۔ پہلے چھ ماہ یعنی جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282تھی۔صرف ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔ ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور ، 141,282ڈرائیور ، 6,351انجینئرز، 5,876 اکانٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ شامل تھے۔ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلی تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے۔
جنوری سے ستمبر 2023 تک6 لاکھ 30 ہزار پاکستانی ملک چھوڑگئے
23