سوشل میڈیا کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ دنیا بھر کے غیر مسلم اسلام کی تعلمات سے واقف ہونے کے بعد تیزی سے دائرہ اسلام میں داخل ہورہےہیں ان ہی میں سے ایک کوریا کے نامور گلوکار داؤد کم ہیں- جنہوں نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داود کم نے سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا۔سنگر داود کم نے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا۔ اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی مجھے یقین نہیں آرہا۔ حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے نومسلم شاعر نے بتایا کہ انہیں اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا۔انہوں نے �� اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ مسجد کی تعمیر کے بعد کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لئے اسلامک پوڈ کاسٹ سٹوڈیو بھی بنایا جائے گا۔ ان کی خواہش ہے کہ کوریا کے لوگ دین اسلام کے بارے میں ضرور پڑھیں ان کی کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد کرتا رہوں گا۔سنگر، یوٹیوبر اور اداکار داود کم نے جو جے کم کے نام سے مشہور ہیں 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ داود کم نے 2022 میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
جنوبی کوریا کے نومسلم سنگر داود کم کا شہر میں مسجد بنانے کا اعلان
22