سپیکر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر بل کو پیر کو ایوان کے ایجنڈے کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔
شاہ محمود قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی منشور کا حصہ ہے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آئینی ترمیمی بل اسپیکر کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔