جون کے موسم میں پنجاب میں کوئی پنکھے بند کرکے سوئے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا مگر میرا پاک رب ہر شے پر قادر ہے اور جو چاہتا ہے کردیتا ہے تمام دنیا کے انسان اور ان کی سائنس قدرت کی کاریگری کے سامنے بے بسی کی تصویر نظر آتے ہیں -ایسا ہی آج کل پاکستان میں ہورہا ہے -محکمہ مو سمیات نے آج ایک بار پھر جنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع سکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے ، شہر میں مختلف مقامات پر درخت گرگئے ۔ اس کے علاوہ ملتان، خانیوال، بہاول پور، سرگودھا، خوشاب میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔