جنوبی وزیرستان میں پاکستان کے 7 جوان شہید

دہشت گردوں نے اس ملک کو ہمیشہ کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے۔

لیکن اس ملک پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کبھی آنچ نہیں آنے دی۔

سب سے زیادہ اور اہم کردار پاک فوج نے ادا کیا ہے۔

پاک فوج نے اپنے جوانوں کو ہمیشہ قربانی کے لیے پیش کیا ہے اور ملک و قوم سے کبھی کوئی مطالبہ بھی نہیں کیا۔

ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قانون بنانے والے ادارے بھی پاک فوج ہی کی وجہ سے اپنا وجود بنائے ہوئے ہیں۔

پاکستان وہ ملک ہے جو کبھی بیرونی طاقتوں کے لیے آسان لقمہ نہیں رہا اسی وجہ سے دشمن طاقتیں اس ملک کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

پاکستان میں ایک وقت تھا کہ جب دھماکوں نے آتنک مچائے رکھا اور اس ملک کے شہروں کے تفریحی مقامات بھی محفوظ نہیں رہ گئے تھے۔

آج بھی اس میں اگر کمی واقع ہوئی ہے تو پاک فوج کی وجہ سے اور پاکستان کی افواج قربانیوں کی وہ مثالیں پیش کرتی آئی ہے کہ جو شاید کسی دوسری قوم میں نہیں ملتیں۔

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے