پاکستان میں دہشت گرد ہر وقت ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور جب انہیں موقع ملتا ہے وہ ہمارے جونوں اور اہم سرکاری عمارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمارے جوان ان کی ان مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ان کے آگے دیوار بن جاتے ہیں جس میں وہ کئی بار اپنی جان کا نزرانہ پیش کرتے ہیں -گزشتہ روز بھی انہی شیطان صفت شرپسندوں نے جنوبی وزیرستان میں پولیس اہل کاروں پر حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا -مگر اس دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم جام شہادت نوش کرگئے –
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب اسلم کی عمر 29 سال اور تعلق ہری پور سے تھا شاہ زیب شہید کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ قربانیاں پرعزم اور مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔