جنرل عاصم منیر کی امام کعبہ سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

جنرل عاصم منیر اور امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کے درمیان ملاقات ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ فلسطین اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کاخیرمقدم کیا۔آرمی چیف کاکہنا تھاکہ امام کعبہ کا دورہ پاکستانی قوم کیلئے باعث اعزاز اور باعث تکریم ہے ۔دنیا بھر کے مسلمان حرمین الشریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور خادم حرمین کا گہرا احترام کرتے ہیں .

آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد کاکہنا تھاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی گئی،فلسطین اورکشمیرکےعوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق امام کعبہ نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم و زیادتیوں پرتشویش کااظہارکیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھےہیں،پاکستانیوں کےدلوں میں سعودی عرب کیلئےگہری عقیدت ہے،دونوں برادرممالک کےدرمیان اتفاق رائےسمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔پاکستان کے لوگ امام کعبہ سے خصوصی عقیدت اور لگاؤ رکھتے ہیں اسی لیے آج فیصل مسجد کی امامت اور خطبے کے لیے بھی ان سے درخواست کی گئی جس کے بعد امام کعبہ نے امامت اور خطبے کا فریضہ سرانجام دیا –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب