جنرل ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق کی پارٹی کا پی ٹی آئی سے الحاق

جنرل ضیاءالحق کے روحانی بیٹے کہلانے والے نواز شریف نے اعجاز الحق سے بھی دوری اختیار کرلی جس کے بعد اعجاز الحق نے پی ٹی آئی کے ساتھ روابط قائم کرلیے اور اب ان کی پارٹی مسلم لیگ ض اگلے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہی الحاق کرکے الیکشن لڑے گی

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نےآج بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس دوران دونوں پارٹیوں کے درمیان چشتیاں بہاولنگر میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخابی معاہدہ ہو گیا ہے

 ملک مظفر دونوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے، ض لیگ  کے امیدوار کاشف ثناء نے پارٹی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ۔دوران ملاقات اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان کی بھرپور حمایت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں پٹرول مہنگا کر رہی ہے۔اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام بحرانوں کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، جلد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو خدانخواستہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟