جناح ہاؤس حملے میں نامزد ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ؛ہسپتال شفٹ کرنا پڑا

نواز شریف کے مقابلے میں 2013 میں لاہور سے ایم این اے کا الکشن لڑکر شہرت پانے والی 70 سالہ یاسمین راشد 9 مئی کے واقعات کے بعد قانون کی گرفت میں ہیں اور اس وقت سے پابند سلاسل ہیں -جناح ہاؤس حملے میں نامزد تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناسازہو گئی۔ وہ عمران خان کے دور حکومت میں پنجاب کی صحت کی وزیر بھی رہیں –

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی ، جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔پی آئی سی میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیاگیا،یاسمین راشد کو دو گھنٹے تک پی آئی سی میں رکھا گیا،ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھجوا دیا گیا۔ کپتان کا ساتھ نہ چھوڑنے والی یہ بہادر خاتون ان چند سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں جو اب تک تمام تر مشکلات کے باوجود اور کینسر سروائور ہونے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں -جبکہ بہت سے ایسے سیاست دان جو ہر وقت کپتان کو جارحانہ سیاست اور سڑکوں پر آنے کا مشورہ دیتے رہتے تھے پہلے ہی ہفتے پارٹی چھوڑ کر غائب ہوگئے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی