آج تحریک انصاف کے لیے بہت اچھی خبر عدالت سے آئی اور 9 مئی میں ملوث 9 افراد کو کی ضمانت کی درخواستیں منظور ہوگئیں -پاکستانی قوم ان خواتین کے لیے بہت فکرمند ہے جن کو 9 مئی کے بعد گرفتار کیا گیاتھا-انسداددہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،انسدادِ دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشان طارق کی ضمانت منظور کی۔ مگر ان مین یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ کے نام شامل نہیں ہیں –
اچھی خبر آئی ہے
لاہور جیل میں قید صنم جاوید،سابق رکن اسمبلی روبینہ جمیل افشاں طارق ،آشمہ شجاع اور شاہ بانو کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے آج ضمانت منظور ہو گئی ہے یہ خواتین 4 ماہ بعد جیل سے رہا ہوکر اپنے پیاروں سے مل سکے گی۔
جیل میں قید باقی خواتین کو بھی ضمانتیں ملنی چاہئے۔ pic.twitter.com/xJBsPqDUnH— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 23, 2023
اس کے علاقہ آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر ،قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔اب ان افراد کو عدالت سے تو ریلیف مل گیا ہے مگر یہ افراد اپنے گھر بھی جاسکیں یا انہیں کسی اور مقدمے میں دوبارہ پابند سلاسل کردیا جاتا ہے اس کےلیے کل تک انتظار کرنا ہوگا -کیونکہ اس سے پہلے بھی عدالت کے واضح احکامات کے باوجود چوہدری پرویز الہی سمیت بہت سے افراد کو رہا نہیں کیا گیا تھا -مگر اب پی ٹی آئی اور مقردر حلقوں کے درمیان مزاکرات میں پیش رفت کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ یہ افراد بھی اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے –