جناح کنونشن سنٹر میں آرمی چیف کا ‘پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس’ سے خطاب

پاکستان میں 2022 کے بعد سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں -مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور ملک سے نوجوان بیرون ملک روزگار کے لیے ہجرت کررہے ہیں -اس موقع پر پاکس فوج کے آرمی چیف مافیا کے خلاف بھی لڑرہے ہیں اور ملک دشمنوں کے خلاف بھی ان کی فوج پورے جوش اور جزبے کے ساتھ صف آرا ہے -اس کے علاوہ پاک فوج نے ملک کے جوانوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا ہے -مگر آرمی چیف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبروں سے خوش نظر نہی ںآئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ایسی خبریں نشر ہوتی ہیں جن سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے -انھوں نے پیغام دیا کہ میڈیا پر تعمیری سوچ پر مبنی خبریں ڈالی جائیں -آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتاہے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں ‘پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس’ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معماروں اور اقبالؒ کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت اور تمدن پر فخر ہونا چاہیے کہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں۔ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان قوم اور ملک کی روشن روایات کے امین، اقبالؒ اور قائدؒ کے سپاہی ہیں۔ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے، دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ معدنی و زرعی وسائل اور نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے۔ آرمی چیف کاکہنا تھا کہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں۔ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دہشت گردوں کیساتھ تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب