جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

گزشتہ روز صدر پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے باجے اور سیٹی سے احتجاج میں بھرپور حصہ ڈالا تو اس پر اج قومی اسمبلی کے سپیکر نے ان دونوں ایم این ایز کو سزا دینے کا فیصلہ کرلیا -اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر نے کہاکہ دونوں ارکان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کی،سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی اورمحمد اقبال نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کی،جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کی جارہی ہے،سپیکر ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔مگر سپیکر یہ بات بھول گئے کہ عمران خان کے پہلے خطاب پر اپوزیشن نے بھی اسی طرح کا ماحول بنایا تھا -جمشید دستی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ان کی اور پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کے درمیان ہاتھا پائی تک بات پہنچ گئی تھی تو پھر دونوں کو سزا ملنی چاہیے تھی -سپیکر کا کام انصاف کرنا ہوتا ہے کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں مگر ہر دور میں غیر جانب داری کا حلف اٹھا کر بھی سپیکر اپنی جماعت کے ساتھ رویہ اور رکھتے ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ رویہ اور –

Related posts

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری

سندھ ہائی کورٹ کا 96 گز پلاٹ پربنی 9 منزلہ عمارت مسمار کرنے کا حکم