امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے احتجاج کرنے اور عوام کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کرلیا -حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں جماعت اسلامی مہنگائی اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کرے گی، آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ مسترد کرتے ہیںجس نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو گیا ہے، اب ہم آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے بجٹ کیخلاف اآواز اٹھائیں گے ، کل پورے ملک میں احتجاج ہوگا،عوام سے اپیل ہے باہر نکلیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب اور پسماندہ لوگوں کیلئے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں، جن بچوں نے سکول جانا تھا وہ اب مزدوری کر رہے ہیں، 35 فیصد تک ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا،اسے قبول نہیں کریں گے. ان کاکہنا تھا کہ جاگیر داروں سے ٹیکس کیوں نہیں لیا جاتا، کسانوں کے ساتھ دھوکا اور ظلم کیا گیا، پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے ،ملک میں لوٹ مار کا نظام چل رہاہے ، انھوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں، نوجوان اس ملک کو اشرافیہ سے آزاد کرانے کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 13ہزار ارب روپے کے ٹیکسز لگادیے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب غلط لیڈرشپ کا انتخاب کیا جاتا ہے تو تب عوام کے ساتھ دھوکا ہوتا ہے، طاقتور اشرافیہ کے اوپر ملک کو نہیں چھوڑا جاسکتا، اس ملک کے خزانے عوام کیلئے ہیں اشرافیہ کیلئے نہیں ہے، انویسٹمنٹ آئی پی پی کو نوازنے کیلئے استعمال کی گئی ہے، پاکستانی قوم کا حق ہے کہ انہیں معاہدوں کے بارے میں بتایا جائے۔حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس پر وہ افراد اور صحافی پر میڈیا پر آکر تنقید کرنے لگے ہین جو نون لیگ کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے اب لگتا یہی ہے کہ ایک طرف مہنگائی عوام کو جینے نہیں دے گی تو دوسری طرف عوام حکومت کے خلاف احتجاج کرتی رہے گی یوں دونوں کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی جائیں گی-
جماعت اسلامی کی کل ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال
26
previous post