آج مریم نواز شریف نے قصور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خلاف کے خلاف کھل کر بات کی -ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چڑیا گھر میں بند کرکے ٹکٹ لگادینا چاہیے -انھوں نے اس بات کا بھی اعلان کردیا کہ عمران خان جلد نااہل کردیا جائے گا – مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہےکہ اسے وزیر اعظم نہیں بننے دیا جائے گا، اس کے نام پر کاٹا لگا دیا گیا ہے، عمران خان سن لو تمھارے نام پر کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے کاٹا لگایا ہے ۔ قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہونے تک انتخابات نہیں ہونے چاہیئں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی جیت کے بعد بھی عمران خان نے دھاندلی کا شور مچانا ہے اور اگر یہ تحریک انصاف الیکشن جیت جاتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ عمران خان دوبارہ اسمبلی نہیں توڑے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے، گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی، سہولت کار جب اللہ کو پیارے ہو گئے تو ماسک اترا تو گھڑی چور نکلا۔ جب لیڈر کا ماسک اترا تو ہیروں کے سیٹ لینے والا چور نکلا، گزشتہ 6 سے 7 سال گدھے پرلکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، سہولت کار ہٹے تو گدھے کی لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو لاتیں مار رہا ہے۔انھوں نے حکومت ے عملی قدم اٹھانے کی بات بھی کی –