شیخ رشید احمد جو چلا کاٹنے کے سبب بالکل خاموش ہوگئے تھے اب ایک مرتبہ پھر فارم میں واپس آرہے ہیں اور انھوں نے پھر وہی ڈائیلاگ بازی شروع کردی ہے جو وہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کے سامنے کیا کرتے تھے ساتھ ساتھ ع شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی پیشگوئیاں شروع کردی ہیں۔
عدالتی پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 30 جون سے پہلے سیاست میں بہت بڑا جوڈو کراٹے ہوگا، فتح حق کی ہوگی۔دبئی لیکس سے متعلقہ سوال پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ حکومت ہی کی لیک ہے، اس کا انجن دھواں چھوڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلے کاٹے، قید کاٹی مگر بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان یا کوئی ویڈیو نہیں دی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقدمات کا سامنا کر کرکے تھگ گیا ہوں بہتر ہے ، اب سزائیں دیں اور جان چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مین پی تی ائی جماعت مین شامل نہیں ہوں مگر عمران سے تعلق اور دوستی سدا جاری رہے گی –