جلدی جائیں اورعلاج کروائیں : مشی خان کا عامر لیاقت کو مفت مشورہ

پاکستان کی ماضی کی مشہور اداکارہ ایک بار پھر عمران خان کی حمایت میں ٹویٹر کے محاذ پر آگئیں انھوں نے عامر لیاقت کے بیان پر انہیں مفت اور مفید طنز بھرے مشورے بھی دے ڈالے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے عامرلیاقت پر مختلف الزمات عائد کئے تھے اوربہت سی غیر مناسب ویڈیو ز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں جس پر عامر لیاقت نے الزام لگایا تھا کہ دانیہ شاہ نے یہ حرکت فواد چوہدری کے ایماء پر کی تھی ۔

اداکارہ مشی خان نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت روز کیمرہ آن کر کے اپنی فلاپ ترین ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔کبھی روتے ہیں کبھی ہستے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ میں پاکستان چھوڑ کر جارہا ہوں ۔تو مسئلہ کیا ہے اگر آپکی ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپکو ٹکٹ کروادیتے ہیں تاکہ آپ وہاں جا کر سکون کر لیں اور اپنا علاج کروائیں۔

اداکارہ مشی خان نےقومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنا اعلاج کروائیں اور پاکستان سے جلد از جلد چلے جائیں کیونکہ آپکی عزت اب رتی برابر بھی نہیں رہی اب آپ روئیں، پیٹیں یا کچھ بھی کریں ، دیر ہو چکی ہے ۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل