جعفر ایکسپریس ٹرین دھماکے میں دو افراد جاں بحق، چھ زخمی

چیچہ وطنی: کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے اندر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ ٹرین پشاور سے آرہی تھی۔

Image Source: Dawn

ذرائع کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ دھماکے میں کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا۔
30 جنوری کو بلوچستان کے کچھی ضلع میں مچھ کے قریب ایک دھماکے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم آٹھ مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی، اور ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی کہ سبی ریلوے ٹریک کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق