جشن آزادی کے موقع پر آج رات 10 اور 11 بجے کے درمیان اپنی قوم سے خطاب کروں گا ؛شیخ رشید کا دعویٰ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ انھوں نے خوف کا بت توڑنے اور عوام میں آنے کا اعلان کیا تھا مگر وہ اپنا وعدہ وفا نہیں کرسکے تھے اور روپوش ہی رہے تھے –

 

 

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ آج رات 10 اور 11 بجے شب کے دعمیان لال حویلی سے خطاب کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے کہ انھوں نے کسی میدان میں خطاب کرنا ہے یا اپنے گھر کی چھت پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرننا ہے تاہم ان کا قوم سے وعدہ تھا کہ وہ آج خطاب ضرور کریںگے -شیخ رشید گزشتہ 50 سال سے 13 اگست کی رات کو عوام سے خطاب کرتے ہیں لیکن اس سال انتظامیہ نے لال مسجد سے لاؤڈ سپیکر اور آتش بازی کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہر حد پار کی جارہی ہے ، ہم نسلی لوگ ہیں دوستی اور دشمنی کو قبر تک نبھاتے ہیں ۔ انھوں نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی تمام تر جبر کے باوجود آج رات ہر حال میں لال حویلی پہنچیں اور کپتان کے حکم کے مطابق لال ھویلی میں منعقد ہونے والی جشن آزادی میں بھرپور شرکت کریں ۔ شیخ رشید بھی شہباز شریف کی طرح اسٹیبشمنٹ کی آنکھ کا تاہ رہے ہیں مگر اپنے گرفتاری کے بعد سے انھوں نے فوج کے ساتھ راستے جدا کرنے اور کپتان کے ساتھ مرتے دم تک کھڑے رہنے کا اعلان کردیا تھا جس پر وہ آج کے دن تک قائم ہیں –

Related posts

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی

آج غروب آفتاب کے 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا : ماہر فلکیات

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ