سپریم کورٹ میں پاکستان کی دوسری جج مسرت ہلالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اس سے قبل عائشہ ملک پاکستان کی سپریم کورٹ میں پہلی جج تعینات ہوئیں تھیں –
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں سینئر ججز، اٹارنی جنرل، وکلاء بھی شریک ہوئے ۔جسٹس مسرت ہلالی 3 سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات ادا کریں گی۔ وہ سپریم کورٹ میں تعیناتی سے قبل پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔انھیں رواں برس اپریل میں ہی پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا تھا اور وہ پہلی خاتون جج تھیں جنھیں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔
جسٹس مسرت کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ مین ججز کی 17 سیٹین ہیں اب صرف ایک جج کی آسامی خالی رہ گئی ہے جس کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفہرست ہیں-